واپڈا کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ، نجکاری نامنظور کے نعرے

چاغی (آئی این پی)واپڈا کی نجکاری کے خلاف دالبندین میں ملازمین کا میر شاہ نواز رئیسانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ، شرکا نے نجکاری نامنظور نجکاری ایک بیماری نجکاری بدکاری نامنظور کے نعرے لگائے مظاہرے سے ہائیڈرویونین سب ڈویژن دالبندین کے چیئرمین میر شاہ نواز رئیسانی سابق جنرل سیکرٹری شاہ ولی عابد جوائنٹ سیکرٹری ذوالفقار علی بٹھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا نجکاری کسی صورت قبول نہیں ماضی کی حکومتوں نے بھی نجکاری کی کوشش کی جسے ملازمین کی طاقت سے ناکام بنا دیا اب بھی ادارہ اور ملازمین کے مستقبل کو بچانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر آئی ایم ایم کی سازش کو ناکام بنا دیں گے عمران خان اقتدار میں انے سے پہلے کہتے تھے کہ قومی اداروں کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے آج اقتدار میں آنے کے بعد نجکاری جائز کیسے ہوگئی ہے

ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے مقررین نے کہاکہ ریاست مدینہ میں سرکاری ملازمین پر رزق کے دروازے بند کیے جارہے ہیں ملازمین کی تنخوائیں نہیں بڑھائی نہیں جارہی کہ معیشت خراب ہے اور مزدوروں کا روزگار چھینا جارہا ہے تاکہ معیشت بہتر ہوسکے ہم واپڈا ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے شرکا نے مزید کہاکہ کمپنیوں کی نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی نجکاری ملک کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے نجکاری اور اداروں کی فروخت کا عمل منسوخ کیا جائے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی معیشت اس کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ واپڈا ملک کی واحدیت کی مثال ہے اگر کمپنیوں کو تحلیل نہ کیا گیا توغریب عوام بجلی جیسی بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہوجائے گی مزدروں کے حقوق کیلئے موثراور عملی طورپر جدوجہدکررہے ہیں

انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے غریب عوام کوجینا دوبھرکردیا ہے ہمارا مطالبہ ہے واپڈا کو اصل حالت میں بحال کیا جائے کمپنیوں کو تحلیل کیا جائے کسی بھی صورت میں واپڈا کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کے ہرحکم پر لبیک کہیں گے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے حکمران طبقہ مزدوردشمنی پالیسوں کو ترک کریں آئی ایم ایف کی پالیساں ہرگز قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ تمام مزدور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد اورمنظم ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نجکاری کا فیصلہ واپس لے ملازمین آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہے آپس میں مضبوطی پیدا کرے ملازمین اتحاد و اتفاق سے نجکاری سمیت ہر سازش ناکام بنا دیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close