ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف میمن کو سندھ ہائیکورٹ نے بڑا ریلیف دیدیا

کراچی(آئی این پی) ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف میمن نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ایف آئی اے و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کیس میں شامل ڈی جی کراچی ڈوپلمنٹ اتھارٹی آصف علی میمن کو دوبارہ گرفتاری کا خدشہ لاحق ہوگیا، آصف میمن نے سیکیورٹی اداروں کے خلاف عدالت سے مدد مانگ لی۔آصف علی میمن کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے پولیس و دیگر کو ڈائریکٹر کے ڈی اے آصف میمن کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی کرپشن، قومی احتساب بیورو اور دیگر سے جواب طلب کیا ہے جب کہ آصف میمن کے خلاف زیر التوا انکوائری اور مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔آصف میمن نے اپنی درخواست میں کہا کہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے ہراساں کررہے ہیں، اسی لیے خدشہ ہے کہ خفیہ انکوائری یا مقدمے میں گرفتار کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ آصف میمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے افسر غلام عباس نے گرفتار کیا تھا، تاہم اگلے ہی روز آصف میمن کو عدالتی حکم پر رہا کرنا پڑگیا تھا،

عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ کراچی ایسٹ کے افسر نے ڈی جی آصف علی میمن کے خلاف کمزور کیس بنایا،عدالت نے آصف میمن کو گرفتار کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام عباس کو معطل کردیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close