چکوال، منشیات فروش رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا، پہچان کیا سامنے آئی؟

چکوال(آئی این پی)چکوال پٹرولنگ پولیس نے قصبہ بولہہ تھانہ کلر کہار کے علاقے سے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ بدھ کو سب انسپکٹر عامر شہزاد پٹرولنگ پوسٹ بوچھال کلاں پولیس چوکی نے استغاثہ دیا کہ وہ مخبرکی اطلاع پر بولہہ واٹر سپلائی سکیم کے پاس کھڑا تھاجہاں پر ایک شخص کو قابو کیا

جس کا نام ندیم عباس ولد غلام شبیر معلوم ہوا اس نے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر بیگ میں 1360گرام چرس چھپائی ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close