اتحادی جماعت سے متعلق وفاقی وزیر نے بہاولپور صوبے کی حمایت کر دی

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق)کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں بہاولپور صوبے کے حق میں ہوں،منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہاولپور کی تقریب میں شرکت کے لیے کئی فون آئے۔

اس تقریب میں مجوزہ جنوبی پنجاب صوبے کی بات ہونی تھی،انہوں نے کہا کہ میں بہاولپور صوبے کے حق میں ہوں، ہمیں حلقے کے لوگوں کو بھی جواب دینا ہوتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت بہت مہنگائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں