سول ایوی ایشن عملے نے مثال قائم کر دی، ہزاروں ڈالر، طلائی زیورات سے بھرا بیگ مالک تک کیسے پہنچایا؟

لاہور(آئی این پی) لاہورعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن عملے نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کا کھو جانے والا بیگ لوٹا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق قطر ایئر ویز سے پاکستان آنے والا مسافر اپنا بیگ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بھول گیا تھا،بیگ میں غیر ملکی کرنسی کے علاوہ قیمتی سامان بھی موجود تھا،

ایئرپورٹ منیجر سول ایوسی ایشن نے مسافر کے بیگ ایئرپورٹ پر بھول جانے کی اطلاع ملنے پر بیگ کے مذکورہ مسافر مالک سے رابطہ کیا اور اسے ایئرپورٹ بلاکر یہ بیگ واپس کردیا،ایئرپورٹ منیجر کے مطابق بیگ میں 10ہزار 900کینیڈین ڈالرز، طلائی زیورات جن میں چین، بریسلیٹ، 2انگوٹھیاں تھیں، اس کے علاوہ آئی فون اور ضروری کاغذات موجود تھے،بیگ واپس ملنے پر مذکورہ مسافر نے سول ایوی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close