عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما انتقال کر گئے

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما ملک انور کاکڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کو ہنہ اوڑک کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں قبائلی عمائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنما ملک انور کاکڑ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کو کلی جانوہنہ اوڑک میں سپرد خا کردیاگیا

نماز جنازہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم بازئی،سردار رشید خان ناصر،عصمت اللہ بازئی، نذر علی پیر علی زئی،انجینئر باز محمد کاکڑ۔ضیا کاکڑپیپلز پارٹی کے ربانی کاکڑ پاکستان ورکرز پارٹی(ن)کے چیئرمین خدائے دوست کاکڑ سمیت قبائلی عمائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close