سی پیک روڈ پرلیویز فورس کی وردی میں ملبوس ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری سے گاڑی چھین کرفرار

خضدار(آئی این پی)خضدار میں لاقانونیت اورچھینا جھپٹی عروج پر پہنچ گئی۔ راہزنی کی انوکھی واردات، لیویز فورس کی وردی میں ملبوس ڈاکو خضدار میں سی پیک روڈ پر شہری ابوبکر گنگو سے اسلحہ کے زور پر ان کی کار گاڑی چھین کر بہ آسانی فرار ہو گئے، شہریوں کا احتجاج کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار سٹی کے قریب سی پیک روڈ پر لیویز فورس کے ایریا میں ڈاکو خضدار فیروز آباد کے شہری ابوبکر سے ان کی نئی کار گاڑی نمبر AFR 2021

چھین کر فرار ہوگئے۔ گاڑی مالک و عینی شاہدین کے مطابق گاڑی اسلحہ کے زور پر چار بندوق بردار ڈاکوؤں نے ان سے چھین لیا ہے جو کہ بلوچستان لیویز فورس کی وردی میں ملبوس تھے اور اپنی دوسری گاڑی میں آئے تھے گاڑی چھین نے کے بعد ڈاکوں بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد گاڑی مالک اور اس کے رشتہ داروں نے احتجاجا کوئٹہ کراچی شاہراہ زیرو پوائنٹ سے بلاک کردیا اور روڈ پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔ رات گئے کافی دیر تک ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف روڈ پر دھرنا دینے کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں کراچی و کوئٹہ جانے والے مسافروں کو بیحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ انہیں تحفظ دینے میں بالکل ناکام رہی ہے ایک بار پھر خضدار میں لاقانونیت اور بدامنی سر اٹھا رہی ہے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننا اور لیویز وردی میں ڈاکووں کا لیویز اور پولیس ایریا عبور کرکے ہمارا تعاقب کرنا امن وان کی ناکامی اور ضلعی انتظامیہ کے خواب غفلت کو عیاں کررہی۔

روڈ پر دھرنا دینے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ خضدار میں ایک خوفناک اقدام ہے کہ خضدار شہر سے متصل سی پیک روڈ پر ڈاکوں لیویز فورس کی وردی میں دندناتے آئیں اور شہری سے ان کی قیمتی گاڑی چھین کرلیجائیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے آئندہ ایک دو روز میں مذید احتجاج اور پریس کانفرنس کا اعلان بھی کیا ہے۔ خضدار کے عوام الناس نے اس واقعہ پر بے حد تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے امن وامان کے لئے خوفناک پیش خیمہ قرار دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close