گومل یونیورسٹی میں 8سالہ جمود ٹوٹ گیا،ہر طرف خوشیوں کاسماں ، مبارکبادوں اورمٹھائی کی تقسیم ی وجہ کیا بنی؟

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)گومل یونیورسٹی میں 8سالہ جمود ٹوٹ گیا۔ہر طرف خوشیوں کاسماں، مٹھائیاں تقسیم، وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کی تمام ترقی پانیوالے اساتذہ کو مبارک باد۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی میں تاریخی سلیکشن بورڈ کے انعقاد نے 8سالہ جمود کو توڑ دیا۔1990سے لیکچرر کی پوسٹ پر تعینات رہنے والے کی بھی ترقی ہو گئی اور اکثر لوگ اپنے بنیادی سکیل میں ہی ریٹائرمنٹ کے قریب تھے جبکہ کچھ اسسٹنٹ پروفیسر زکے بہترین ایمپکٹ فیکٹر کے باوجود ان کی پروموشن نہیں ہوئی تھی مگر اس تاریخی سلیکشن بورڈ نے گومل یونیورسٹی میں خوشیوں کا سماں بنا دیا۔

گومل یونیورسٹی میں ہر طرف مٹھائیاں تقسیم ہو رہی ہیں اور مبار ک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر گومل یونیورسٹی ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے آج سب ملازمین میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے اور حق دار کو اس کا حق ملنا شروع ہو ا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ، افسران اور ملازمین جو رہ گئے ہیں انشاء اللہ جلد ہی ان کی بھی پروموشن بھی ہو جائے گی۔اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے تمام پروموٹ ہونیوالے اساتذہ کو مبارک بادد یتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی افسران سمیت دیگر رہ جانیوالے اساتذہ اور ملازمین کی بھی پروموشن کا عمل جلد مکمل کر لیا جائیگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں