کراچی(آئی این پی) شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والا رکشہ گینگ ایک بار سرگرم ہوگیا، پولیس نے متعدد شکایات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تین ڈکیت گرفتار کرلیے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے انتہائی مطلوب رکشہ گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔اے ایس پی رانا دلاور نے میڈیا کو بتایا کہ رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینا گیا رکشہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور رکشہ و موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کردیتے ہیں۔رکشہ چور گینگ کے ملزمان سرقہ شدہ رکشہ اپنے استعمال میں رکھتے ہیں، ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم صغیر کے خلاف صوبہ پنجاب میں بھی 14 مقدمات درج ہیں، ملزمان چھینے گئے رکشے میں وارداتیں کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں