پی آئی اے میں ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت ختم، مزید توسیع کی سفارش، کس کس کا نام شامل؟

کراچی(آئی این پی)پی آئی اے نے ایئرفورس افسران کی تعیناتی کی 3 سالہ مدت ختم ہونے پر مزید توسیع کی سفارش کرتے ہوئے درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں پاک فضائیہ افسران کی تعیناتیوں کی 3سالہ مدت ختم ہوگئی، جس کے بعد ایئرلائن نے ایئر فورس افسران کی تعیناتی میں مزیدتوسیع کی سفارش کر دی۔اس سلسلے میں پی آئی اے کی جانب سے توسیع کی درخواست اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایئرفورس افسران کی تعیناتی میں مزیدایک سال کی توسیع کی جائے، پی آئی اے انتظامی امورکے ماہرین درکار ہیں۔پی آئی اے کی درخواست میں ائیر کموڈورجوادظفرچوہدری، ایئرکموڈورامیرالطاف اوراسکواڈن لیڈرمحمدعدیل کا نام شامل ہیں۔ائیرکموڈور جواد ظفرچوہدری اور اسکواڈن لیڈرمحمد عدیل کی مدت رواں ماہ ختم ہوگی جبکہ ایئرکموڈورامیرالطاف کی پی آئی اے میں تعیناتی کی مدت آئندہ ماہ ختم ہوگی۔اسٹبلشمنٹ ڈویڑن کی سمری پروزیراعظم نے ڈیپوٹیشن ملازمین کی منظوری دی تھی، پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پرپابندی کی وجہ سے نئی تعیناتیاں نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں