کراچی، گزشتہ تین سالوں کی طرح اس سال بھی میراتھن ریس ہو گی،تاریخ مقرر کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)کمشنر کراچی اقبا ل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کی طرح موجودہ سال بھی میراتھن ریس 13 فروری کو منعقد ہوگی،جس کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،انتظامیہ کی خواہش ہے کہ کراچی کے شہری زیادہ سے زیادہ ریس میں حصہ لیں،میراتھن کے ذریعے شہر میں اسپورٹس کو فروغ ملے گا اور ملک و بیرون ملک شہر کراچی کا اچھا امیج قائم ہوگا،وہ پیر کو کمشنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،

انہوں نے کہا کہ میراتھن ریس صبح 10 بجے شروع ہوگی،اس ریس کامقصد امن کو مستحکم کرنے کے علاوہ لوگوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا اور کھیلو کو فروغ دینا ہے،انہوں نے کہا کہ میراتھون ریس میں تین مختلف کٹیگری کے مقابلے ہوں گے،کٹیگری انڈر 19 او ر انڈر 29 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے ہوگی،ویٹرن کی خصوصی کٹیگری جو پچاس سالسے زائد عمر کے افراد کے لئے ہوگی،علاوہازیں فیملی فن ریس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے،میراتھون ریس معین خان اکیڈمی پر اختتام پزیر ہوگی،میراتھون بنیادی طور پرفاصلہ کی دوڑ کے لئے مخصوصی ہے،تاہم دنیا بھر میں شہروں میں ہاف میرا تھون اور کم فاصلہ میرا تھون بھی ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں زیادہ تر شہروں میں کم فاصلے ک میرا تھون زیادہ مقبول ہیں،ہم نے بھی کم فاصلے کی میراتھون کے برابر میرا تھن کا فاصلہ رکھا ہے،

یہ فاصلہ دس کلو میٹر ہے،جبکہ خواتین کے لئے یہ فاصلہ چھ کلو میٹر ہوگا،میرا تھون میں شریک ہونے والوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے،ٹریفک پولیس،ٹریفک کنٹرول کرے گا،جبکہ والنٹیرزلوگوں کی رہنمائی کے لئے موجود ہوں گے،میرا تھون میں کامیاب رنرز کے لئے کیش انعامات،موٹر سائیکل،تحائق اور دیگر رکھے گئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں