قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے اے ڈی ای فرسٹ سمسٹر ا ور بی ایڈ آنرز فتھ سمسٹرکے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اے ڈی ای فرسٹ سمسٹر(2021-2023) اور بی ایڈ الیمنٹری فتھ سمسٹر سیشن (2019-2023)کے امتحانات کے شیڈول کا علان کردیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن میں اے ڈ ی ای فرسٹ سمسٹر 2021-2023 اور بی ایڈ آنرز الیمنٹری فتھ سمسٹر سیشن 2019-2023کے امتحانات 7فروری2022سے شروع ہونگے۔

پہلا پرچہ جنرل میتھٹس آف ٹیچرز،انگلش تھری کا ہوگاجبکہ آخری پرچہ 14فروری 2022کو جنرل سائنس اور ایجوکیشنل سائیکالوجی کا ہوگا۔مزید معلومات کے لیے KIUشعبہ امتحانات کے آفس یا پھر KIUکے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close