راولپنڈی (آئی این پی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے ضلع بھر کی انتظامیہ کو الرٹ،وال چاکنگ کے خاتمہ، سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے اور گٹروں پہ ڈھکنوں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے کہا ہے کہ کسی بھی کوتاہی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی جس میں چیف سیکرٹری پنجاب کی شہری سہولیات کے حوالے سے ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں فوری طور پر مین ہولز کا باقاعدہ سروے کریں اور کھلے گٹروں پر فوری طور پر ڈھکنے لگائے جائیں اور ڈھکنے چوری ہونے کی صورت میں ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا بھی سروے کیا جائے اور جہاں مرمت کی ضرورت ہو تو فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کو بھی فعال کیا جائے، ان کو روشن کرنے کے علاوہ ان کی مرمت کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سٹرکوں کنارے گرین بیلٹس کے سروے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران تمام گرین بیلٹس کو درست کیا جائے اور ان پر پودے اور گھاس لگائی جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں