مری میں کرفیو کا سماں،چند افراد کی غفلت کی سزا مری کے باسیوں کو دی جارہی ہے، سابق وزیر اعظم پھٹ پڑے

مری(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت میں کرپشن کا بازار گرم، کوئی بھی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا، نا اہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے، سانحہ مری کے حقائق چھپانے کیلئے جلد بازی میں فیصلے جاری ہیں اور چند افراد کی غفلت کی سزا ملکہ کوہسار کے باسیوں کو دی جارہی ہے، اتوار کو مری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی ناہلی کا خمیازہ مری کے عوام بھگت رہے ہیں، 3سال میں مری کے 6افسران تبدیل ہوئے ،

پنجاب میں بیوروکریسی کی تبدیلیاں پیسوں سے کی جاتیں ہیں ، حکومت پنجاب میں کرپشن کا طوفان ہے ، کوئی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا ، مری کو بند کرنا سرا سر زیادتی ہے اور مری میں کرفیو کا سماں جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ مری میں پابندی لگا کر تشہر کی گئی اور سیاحوں میں خوف پیدا کیا گیا، چند افراد کی سزا اہلیان مری کو دی جا رہی ہے، مری کے لوگوں نے ہی برف باری میں ریسکیو آپریشن کیا، اصل حقائق اور چند افراد کی کرپشن چھپانے کے لیے تمام فیصلے جلد بازی میں کئے جا رہے ہیں ،حکومت پہلے مری کو تحصیل کی سہولیات تو ضلعی کی بات بعد میں کرے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 8ہزار گاڑیوں کی گرہ لگانا حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مری کو مکمل طور پر کھولا جائے ، حکومت خود اس کے کھلنے کی تشہیر کرے کیونکہ یہ بین الاقوامی سیاحتی ہل سٹیشن ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close