لاہور(آئی این پی)وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی قانون کی جلد منظوری کا ٹاسک دے دیا جس کے لئے صوبائی حکومت نے فوری لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق بلدیاتی بل کی جلد منظوری کے لئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاورت کے لئے قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا اجلاس بھی منگل کے روز بلالیا ہے،پنجاب اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے پہلے وزیراعلی اور راجہ بشارت لائحہ عمل طے کریں گے،
پیر کے روز(آج) عثمان بزدار اور راجہ بشارت کی ملاقات کا امکان ہے اور وزیراعلی پنجاب کو وزیر قانون اسمبلی میں بل کی منظوری کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے،منگل کو پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا اجلاس ہوگا ، قائمہ کمیٹی سے بل منظور ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا ، ایوان سے ترجیحی طورپر لوکل باڈیز بل پاس کروایا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں