سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے خطرہ ہے، ایم کیو ایم کے ذمہ ار رہنما کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے جماعت اسلامی پر سندھ حکومت کو ریلیف دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں جماعت اسلامی نے معاہدہ کر کے سندھ حکومت کو ریلیف دیا، اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ 2013کے بلدیاتی قانون کو بھی ایم کیو ایم نے عدالت میں چیلنج کیا تھا،

ایم کیو ایم کے پر امن مظاہرین کو وزیراعلی ہائوس کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت کو ایم کیو ایم سے خطرہ ہے، اس لیے کارکنوں پر تشدد کیا ایم کیو ایم پاکستان آئندہ بھی اہم شاہراہوں پر بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج کرے گی،فیصل سبزواری نے کہا کہ کے فور منصوبے کا سب کچھ نواز شریف یا عمران خان کی حکومت نے کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں