تنخواہوں اور پنشن میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ،10فروری کو ملک بھر کے ملازمین ڈی چوک میں حکومتی وعدہ خلافی پر دھرنا دیں گے

ؑلاہور (آئی این پی) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف،طارق زیدی،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔

حکومت اس پر کنٹرول کرنے میں ناکام اور بے بس نظر آتی ہے۔بڑھتی مہنگائی نے سب سے زیادہ سرکاری ملازمین و پنشنرز کو متاثر کیا اب یہ ناقابل برداشت ہے۔ملازمین و پنشنرز کی زندگیاں اجیرن ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ملازمین خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔گزشتہ سال حکومتی وزراء نے آل گورنمنٹ ایمپلائیزگرینڈ الائنس(آگیگا) کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا کہ تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں ضم کرکے پے سکیل ریوائز کئے جائیں گے۔ لیکن حکومت نے پاسداری نہیں کی۔تنخواہوں میں ڈسپیریٹی کو کم کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہو سکاجس کی وجہ سے ملک بھر کے ملازمین بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔

لہذا وزیر اعظم عمران خان سرکاری ملازمین و پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں فوری 50%اضافے کا اعلان کریں ورنہ 10فروری کو ملک بھر سے ملازمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) پاکستان کی کال پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں