خالق نگر(آئی این پی)یوٹیلیٹی سٹورکاہنہ میں کرپشن کا انکشاف،اشیا خوردونوش مبینہ طورپردکانداروں کو بیچی جانے لگیں،عوام کو آٹا،چینی،گھی ودیگراشیا ضروریہ کی قلت کا کہہ کرٹرخا دیا جاتا ہے۔باخبرزرائع کے مطابق کاہنہ یوٹیلٹی سٹورکا عملہ انچارج سمیت اس گھناؤنے کام میں ملوث ہے،جو یوٹیلٹی سٹورپرلائی گئی اشیا کودکانداروں کو بیچ کر لمبی دیہاڑیاں لگارہا ہے،یوٹیلٹی سٹورکاہنہ میں سفارشیوں کو نوازاجانے لگا، مردوخواتین گھنٹوں لائنوں میں لگنے پر مجبور،شریف شہریوں سے لڑائی جھگڑا،تلخ کلامی معمول بن گیا،
کاہنہ میں یوٹیلٹی سٹورانچارج نے خود غرضی کی انتہا کردی صرف سفارشیوں کی بات سننا اور ماننا انکا وطیرہ ہے غریب شہری پریشان کوئی پوچھنے والا نہیں،کاہنہ کی غریب عوام رل گئی، کاہنہ میں واقع یوٹیلٹی سٹورپر سستی اشیا خوردونوش چینی،آٹا،گھی اور دالوں کے حصول کیلئے مردوخواتین لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں،کاہنہ یوٹیلٹی سٹورکا عملہ مبینہ طورپرآٹا،گھی،چینی عوام کی بجائے باہرکے سٹورمالکان کو بیچنے لگا،کاہنہ وگردونواح کی عوام سستی اشیا خوردونوش کے حصول کیلئے خوار ہو گئے یوٹیلیٹی سٹورکاہنہ کے باہر مردوخواتین گھنٹوں انتظار کرتے رہتے ہیں،لیکن ان کو چینی،آٹا،گھی سمیت دیگراشیا ضروریہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے،
وہی چیزیں باہرکے سٹورمالکان کو مبینہ طورپربیچ دی جاتی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں