ڈسٹرکٹ جیل میں تمام قیدیوں کی ویکسی نیشن مکمل

باجوڑ(آ ئی این پی)باجوڑ ڈسٹرکٹ جیل میں تمام قیدیوں کے ویکسینشن کا عمل مکمل۔ حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 1 شیر رحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار 2 شہباز خان نے ویکسینیشن سنٹرز واقع سول کالونی گیٹ اور CFC سنٹر خار کا دورہ کیا اور ٹیموں کے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کے ویکسینیشن ٹارگٹ کو چیک کیا جو کہ تسلی بخش تھا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے ویکسینیشن عملے کو مطلوب ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت کی۔

اسکے علاؤہ دونوں اسسٹنٹ کمشنرز نے سول کالونی جیل کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل پوچھے جس کے بعد جیل انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور قیدیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ جیل انتظامیہ نیاسسٹنٹ کمشنرز سے غیر ویکسین شدہ قیدیوں کے لیے ویکسینیشن ٹیم تعیناتی کا مطالبہ کیا جس پر دونوں نے بروقت ٹیم بلا کر موقع پر اپنی موجودگی میں تمام قیدیوں کو کروناویکسین لگائے۔اور دوسرے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close