کراچی(آئی این پی)ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 7 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایم ایس اے کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پہلے حدود سے باہر جانے کی وارننگ بھی دی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں نے وارننگ کو نظرانداز کردیا جس کے بعد کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بوٹ نے تعاقب کرکے کشتی کو روکا اور ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کو تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 56 ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں