کوئٹہ میں کفن پوش دھرنا، شرکت کے اعلانات بڑھنے لگے

چمن (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع چمن کااجلاس زیر صدارت مولوی احمد خان عابد منعقدہوااجلاس میں 3فروری کو جمعیت علماء اسلام نظریاتی کوئٹہ میں ہونے والےکفن پوش دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں حلقہ محمودابادامیرحاجی عبدالمالک جنرل سیکرٹری مولوی احمدخان منصورحلقہ ٹھیکیدارمحمدحسن کے امیرحافظ نزیراحمدجنرل سیکرٹری عبدالباری نظریاتی عیدگاہ یونین کے امیرملاعبدالباری سالار جنرل سیکرٹری ملاحبیب اللہ مسافر سنزلہ کاریز کے امیر ملک عنایت اللہ جنرل سیکرٹری محمد ہمایون علامہ ٹاؤن کے امیرمولوی عبدالرافع جنرل سیکرٹری حاجی برات خان خیرآبادون ٹوکے امیرمولوی عبدالظاہر جنرل سیکرٹری امین اللہ خان کاکوزئی اچکزئی،گلدارہ باغیچہ کے امیرحافظ حیات اللہ جنرل سیکرٹری ملاخدائیداد آخندپرانا چمن کے امیرمولوی احمدخان عابد جنرل سیکرٹری مولوی محمدعارف کا انتخاب کیاگیا۔ جماعت نظم کانام تشکیل کردہ نظم اور بنیاد بہت اہم ہے بنیادی جماعت حلقہ بندی کانام ہے تمام کارکن جماعت پروگرام کوآگے بڑھائیں اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں