صالح پٹ، صحرائی علاقے میں اونٹوں کا میلہ سج گیا اونٹوں کا رقص اور دوڑ بھی منعقد کی جائے گی

سکھر(آئی این پی)صالح پٹ کے صحرائی علاقے میں اونٹوں کا میلہ سج گیا،میلے میں ملک بھر سے اعلیٰنسل کے اونٹ شامل،اونٹوں کا رقص اور دوڑ بھی منعقد کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے صحرائی علاقیمیں اونٹوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مٹھی،تھر پارکر، سمیت سندھ بلو چستان اور پنجاب سمیت ملک بھر سے اعلی نسل کے اونٹ لائے گئے جن کے درمیان دوڑ کے مقابلہ کرایا گیا جبکہ اونٹوں کا رقص بھی پیش کیا گیا میلے میں لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے میلہ کمیٹی کے مطابق ہر سال جنوری اور فروی کے مہینے میں صالح پٹ کے صحرائی علاقہ میں اس اونٹ میلے انعقاد کیا گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close