افغان باشندوں کے جعلی پاکستانی ڈومیسائل بنانے کا انکشاف، انٹی کرپشن حکام حرکت میں آگئے

ڈیر ہ اسماعیل خان(آئی این پی)افغان باشندوں کے جعلی پاکستانی ڈومیسائل بنانے پر محکمہ انٹی کرپشن حکام حرکت میں آگئے،افغان باشندے سمیت متعلقہ تحصیلدار، پولیٹیکل محررو دیگر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبرپختونخوا امجد علی خان نے چارج سنبھالتے ہی کرپشن،سرکاری اداروں اور فنڈز میں خردبرداور بدعنوانی کی شکایت پر فوری کارروائی کرنے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں عبدالحئی خان بابڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن خیبرپختونخوا امجد علی خان کی ہدایت پر پورے صوبے میں کرپشن کے تدارک کیلئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے شکایت ملنے پرکہ زریالہ عرف زریارنامی افغان شہری نے ضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے متعلقہ سرکاری اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے غیر قانونی طور پرضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی ڈومیسائل حاصل کی ہے۔ اس شکایت پر اوپن انکوائری عمل میں لائی گئی اور الزامات ثابت ہونے پر عبدالجلیل سرکل آفیسر انٹی کرپشن ٹانک نے زریالہ عرف زریارنامی افغان شہری کے علاوہ متعلقہ تحصیلدار، پولیٹیکل محررو دیگر ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔عبد الحئی خان بابڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ اسماعیل خان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے حکم پر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close