بڑے شہرمیں آٹے کا بحران سر اٹھا نے لگا، ڈیمانڈ اور سپلائی میں 8 ہزار من کا فاصلہ، عوام مشکلات کا شکار

فیصل آباد(آئی این پی)فیصل آباد میں آٹے کا بحران سر اٹھا نے لگا ضلع میں گندم کی ڈیمانڈ 43ہزار من سے زا ئد سپلائی 35ہزار من عوام کو آٹے کی شدید قلت کا سامنا۔ جمعہ کو تفصیل کے مطا بق گندم کے سرکاری کوٹہ میں نما یا ں کمی شہر میں آٹے کی قلت پیدا ہو گئی گز شتہ سال جنوری میں سرکاری گندم کی سپلا ئی کا کو ٹہ43ہزار3سو من تھا جو رواں سال 7ہزار من کم کر کے 35ہزار 7سو75من کر دیا گیا

محکمہ خوراک کی نا قص حکمت عملی اور سرکاری گندم کے کوٹہ میں میں نما یا ں کمی کی وجہ سے ضلع بھر میں آٹے کا بحران سر اٹھا نے لگا کسی ھی وقت ضلع بھر میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں