کورونا کے حملے خطرناک ہو گئے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سمیت ڈی سی آفس کا پورا عملہ کوروناکا شکار

اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سمیت ڈی سی آفس کا پوراسٹاف کورونا زد میں آگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سمیت ڈی سی آفس کا پوراسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔خیال رہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کورونا کی رپورٹ مثبت آ نے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،اس سے پہلے بھی ڈپٹی کمشنر کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو گھر میں ائیسولیٹ کر لیا ہے اور وہ اب گھر سے ہی دفتری امور انجام دے رہا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close