بلوچستان کے تھانوں میں اسٹیشنری فراہمی کا آغاز، تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا

جعفر آباد (آئی این پی)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے (ہلال امتیاز) نے کہا کہ بلوچستان بھر کے تمام تھانوں میں اسٹیشنری کی مد میں تمام ضروری سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔ جمعہ کو تھانہ کلچر تبدیلی ویژن کے مطابق اسٹیشنری فنڈز کی مد میں دئیے گئے اسٹیشنری سامان کو ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل جعفرآباد کے تمام تھانہ جات کے محرران کے سپرد کیا گزشتہ ادوار میں تھانہ میں اکثر اسٹیشنری کا فقدان رہتا تھا

جس کی بنا پر خط و کتابت اور کیسز کے اندراج میں محرران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے دیگر کئی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو انصاف کے حصول کی فراہمی کیلئے بھی بہت سے بہتر سے بہتر انتظامات کیے ہیں ان کے علاوہ اب بلوچستان بھر کے تمام تھانوں میں اسٹیشنری کی مد میں تمام ضروری سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تھانہ کلچر میں بہتری آئیگی اس حوالے سے گزشتہ دنوں ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن موسی خیل نے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں آئی جی بلوچستان کے تھانہ کلچر ویڑن کے حوالے سے تھانہ جات کے محرران کو طلب کرکے انہیں اسٹیشنری کا سامان فراہم کیا جو کہ یہ بہترین اقدام ہے جسے لوگوں نے سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں