راولپنڈی (آئی این پی)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی درخواست پر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے راولپنڈی کے چھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جو 2 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن گلی نمبر 6 شمس آباد، گلی نمبر 3 ریس کورس روڈ، گلی نمبر 4 خان ایونیو چکلالہ سکیم تھری، گلی نمبر 7 اور 8 محمدی سٹی مسلم ٹاؤن، گلی نمبر 18 سکیم تھری اور گلی نمبر 27 واہ ماڈل ٹاؤن فیز ٹو ٹیکسلا میں نافذ کیا گیا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔
سرکاری احکامات کے مطابق ان علاقوں میں تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس پرائیویٹ اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ ان علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت پر پابندی ہو گی تاہم محدود آمد و رفت کی اجازت ہو گی۔ تمام سماجی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ تاہم میڈیکل اسٹور، ہسپتال، پٹرول پمپس، ٹیک اوے فوڈ ہوم ڈلیوری، اور میڈیا کے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ بیکریوں، کریانہ اسٹور، ڈیری شاپس، سبزی اور فروٹ کی دکانیں اور چکن اور گوشت کی دکانیں صبح نو سے شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں