تنخواہوں کی عدم ادائیگی، پاکستان کےسب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز کے عملے کی ہڑتال

کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی خطرناک شرح کے دوران شہر کے سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز میں ویکسی نیشن کا عمل معطل ہوگیا، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے طبی عملے نے ہڑتال کردی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز ایکسپو سینٹر میں طبی عملے نے ہڑتال کردی ہے، ایکسپو سینٹر کے ویکسی نیٹرز کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پریشان ہیں

۔ویکسی نیٹرز کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے احتجاج اور ہڑتال کے باعث ایکسپو سینٹر ا?نے والے شہری شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، طبی عملے کی ہڑتال سے پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت ایکسپو سینٹر میں تعینات عملے کے واجبات فوری ادا کرے۔خیال رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 40.91 فیصد ہوچکی ہے، گزشتہ روز شہر میں 3 ہزار 769 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 سو 42 ٹیسٹ مثبت نکلے۔کراچی سمیت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھٹے کے دوران 5 ہزار 196 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے،

ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 10.17 ہوچکی ہے،گزشتہ روز کے دوران کرونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close