جیکب آباد(آئی این پی)جیکب آباد کی عدالت نے ریونیو کلرک سمیت 25ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج غلام علی کناسرو نے ریونیو کلرک رحمت اللہ کھوسو سمیت 25ملازمین کے خلاف جھگڑے،دھمکیوں کا کیس داخل کرنے کا حکم دے دیا ہے وکیل وحیداحمد سدہایو کی دی گئی درخواست پر عدالت نے ایسا حکم جاری کیا چند روز قبل وکلاء کی جانب سے ڈی سی ہاؤس کے سامنے دہرنا دیا گیا تھا اس دوران وکلاء اور ریونیو ملازمین میں جھڑپ ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں