بڑے شہر کی بلدیہ کے لاکھوں روپے کہاں گئے؟ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا

سکھر(آئی این پی) بلدیہ اعلیٰ سکھر کے 90لاکھ روپے کہاں گئے، احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا، تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے میونسپل افسران اور ٹھیکیداروں سمیت 23 ملزمان کے خلاف نوے لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کرنے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت میں تمام ثبوت پیش کیے گئے اور ملزمان کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے جس کی روشنی میں احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور یہ فیصلہ اب 26 فروری کو سنایا جائے گا

عدالت نے بعد ازاں ریفرنس کی سماعت چھبیس فروری تک ملتوی کردی واضح رہے کہ نیب سکھر نے سکھربلدیہ کی جانب سے مختلف ادوار میں نوے لاکھ کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے خلاف مکمل تحقیقات کی تھیں اور کرپشن کے ثبوت ملنے پر ریفرنس تیار کرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close