پشاور(آ ئی این پی)خیبر پختونخو ا کے و زیر برائے محکمہ صحت و خزانہ تیمور جھگڑا نے بتایا ہے کہ دبئی ایکسپو میں 44 ایم او یوز پر دستخط کیے گئے جن کی مالیت آٹھ (8) ارب ڈالرز سے زائد بنتی ہیں، جن میں زیادہ تر منصوبے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ہیں۔ کالام میں نیا سکی (Ski)
ریزوٹ تعمیر کیاجائے گا جبکہ متعدد نئے ہوٹلز بھی تعمیر کیے جائیں گے جن میں ہلٹن ہوٹل نتھیاگلی پر کام شروع ہوچکا ہے۔سوئیٹزرلینڈ کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کا ساتھ تاریخی ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور سیاحت کے شعبے میں صوبے کی استعداد کار مزید بڑھانے کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ دستیاب رہیں گی۔وزیر صحت تیمور جھگڑا نے عوامی فلاح کے منصوبے یونیورسل ہیلتھ انشورنس صحت کارڈ پلس کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی بدولت صوبے بھر کے رجسٹرڈ شہری اپنا علاج معیاری سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت کراسکتے ہیں جس کو عوام میں کافی پزیرائی ملی ہے اور اب اسے پورے پاکستان تک توسیع دینے پر کام جاری ہے۔اس منصوبے کی مدد سے صوبے کے دوردراز علاقوں میں مزید نئے پرائیویٹ ہسپتال کُھلیں گے اور مریضوں کو بہترین علاج گھر کی دہلیز پر فراہم ہوگا۔
تیمور جھگڑا نے یہ بھی بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام ترقیاتی بجٹ سال کے پہلے دن پر جاری کردیا گیا ہے جس کے باعث اب تک ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کم عرصے میں خرچ ہوچکا ہے۔ جن ریسٹورنٹس اور ہوٹلز نے ریوینو اتھارٹی کے ساتھ خود کو رجسٹرڈ کیا اور RIMS سسٹم لگایا، اُن ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا سروس ٹیکس 8فیصد سے کم کر کے 5فیصد کردیا گیا ہے۔…
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں