خیبر پختونخوا ، ضلعی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 25 اسٹنٹ کمشنرا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی نئی پوسٹنگ کی تفصیل جاری

پشاور(آ ئی این پی)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر گریڈ 17 کے 25 افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کولائی پالس محمد نعمان خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی مہران خان، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات شکیل احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیرینگل دیر بالا توصیف اللہ اسٹنٹ کمشنر مندن بونیر مس قرات العین، اسسٹنٹ کمشنر کرم پائین حامد خان، اسسٹنٹ کمشنر کرم سنٹرل سید محمد عبداللہ، اسسٹنٹ کمشنر کرم بالا زاہد یونس، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شوکت علی اور اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ مس الوینہ فیض کو تبدیل کرکے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ضلع سوات شوذب عباس کو تبدیل کرکے انکی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم آر یو چیف سیکرٹری دفتر میں تعیناتی کی گئی اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ شمالی وزیرستان عدنان ابرار کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات ہدایت اللہ کی بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسسٹنٹ کمشنر چغرزئی بونیر اسحاق احمد کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات سید سلطان حیدر شاہ کی بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات بشارت حسین کی بحیثیت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین سوات، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 بابوزئی سوات اشتیاق احمد کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کولائی پالس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی مہران خان کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات، سیکشن آفیسر محکمہ آبنوشی فواد خٹک کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر درگئی

ملاکنڈ،، اسٹنٹ کمشنر لکی مروت عمر بن ریاض کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر مندن بونیر، ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو فضل ودود صافی کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کرم پائیں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر باڑہ خیبر شاہ وزیر کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کرم سنٹرل، اسٹنٹ کمشنر لاچی کوہاٹ عامر نواز کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کرم بالا، سیکشن آفیسر محکمہ بین الصوبائی رابطہ فضل واحد کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مانسہرہ حسرت کی بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ اور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سہیل احمد خان کی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ ت تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمننٹ حکومت خیبر پختونخواکی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close