چکوال شہر کےلیے ماسٹر پلان کی تیاری شروع،کیا کیا خرابیاں درست کی جائیں گی؟ اعلان کر دیا گیا

چکوال(آئی این پی)چیف آفیسر بلدیہ زاہد خلیل نے کہا ہے کہ چکوال شہر کی صفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماسٹر پلان بنایا جا رہا ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا۔یہ بات انہوں سیکڑیری چکوال پریس کلب ذوالفقار میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سیکڑیری جنرل چکوال پریس کلب ذوالفقار میر نے چیف آفیسر کی توجہ چکوال پریس کلب کے اطراف موجود گندگی کی طرف مبذول کرائی جس پر انہوں نے فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ پریس کلب جو کہ ضلع کی پہچان ہے اس کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے وہ بھرپور تعاون کریں گے..

بعدازاں چیف آفیسر بلدیہ زاہد خلیل نے چکوال پریس کلب کا دورہ کرکے خود صورت حال کا جائزہ لیا…چیف افسر بلدیہ زاہد خلیل نے چکوال پریس کلب کے اردگرد بنے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کا بھی معائنہ کیا اور انہوں نے بتایا کہ پریس کلب کے سامنے پلاٹ پر جو گندگی پھینکی جا رہی ہے اس پر پلاٹ مالک کو نوٹس دیا جارہا ہے۔ چیف افسر نے مزید بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر عمران بشیر وڑائچ کی نگرانی میں چکوال شہر میں گندگی کے خاتمے کیلئے خصوصی آپریشن شروع کیاگیا ہے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے مسائل کے بارے میں ان سے رجوع کریں، میرے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close