فیصل آباد، کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس،باپ اورسوتیلی ماں گرفتار

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد کی حدود میں کمسن بچی پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے بچی پرتشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیاہے اورہدایت کی ہے کہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچی پر تشدد انسانیت سوز عمل اور ناقابل برداشت فعل ہے۔پولیس نے تشدد کرنیوالے ملزمان باپ اورسوتیلی ماں کوگرفتار کرلیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close