پنجاب میں ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا منصوبہ، 79تحصیلوں میں ریسکیو1122سروس کا مرحلہ وار باضابطہ آغاز

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ریسکیو1122سروس نے ایک اور سنگ میل عبورکرلیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی 79تحصیلوں میں ریسکیو1122سروس کا مرحلہ وار باضابطہ آغازکیا۔پہلے مرحلے میں 11تحصیلوں میں عوام کو ایمرجنسی سرو س کی بروقت فراہمی کیلئے 22 نئی ایمبولینسز متعلقہ حکام کے حوالے کرنے کی آج تقریب وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایمبولینسز کی چابیاں ایمرجنسی آفیسرز کو دیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی ایمبولینسز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئی ایمبولینسز میں ریسکیوکے لئے جدید سہولتوں کامشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں شرقپور شریف، صفدرآباد، نارنگ منڈی، نوشہرہ ورکاں، نورپور، قائد آباد، کہروڑ پکا، رینالہ خورد، پنڈی بھٹیاں، دریا خان اور جلال پور پیر والا کی تحصیلوں میں ریسکیو1122کا آغازکیاہے۔ہر تحصیل میں ایک ریسکیو سٹیشن، 2 ایمبولینسز اور 29 افراد پر مشتمل ایمرجنسی سٹاف مہیا کیا جا رہا ہے -پہلے مرحلے میں 11 تحصیلوں میں عوام کو ایمرجنسی سرو س کی بروقت فراہمی کیلئے 22 نئی ایمبولینسز فراہم کردی ہیں – ہماری حکومت نے ریسکیو سروس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک وسیع کیا ہے – پنجاب کی 79 تحصیلوں اور ٹاؤنز میں نئے ریسکیوسٹیشن بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تحصیلوں میں جون تک ایمرجنسی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کو مزید منظم کرنے کیلئے ریسکیورز کے لئے سروس سٹرکچر مرتب کیا ہے-

اب ریسکیورز ترقی کے مواقع حاصل کرسکیں گے-پنجاب پاکستان کا پہلاصوبہ ہوگاجہاں ہنگامی صورتحال کے لئے ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ائیر ایمبولینس کے آغاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی۔ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس سے دور دراز علاقوں تک ریسکیو کا دائرہ کار وسیع ہو گا-ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس کا اجراء وقت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسانی جان قیمتی ہے اور بروقت علاج معالجہ ہر فرد کا حق ہے-ریسکیو 1122سروس میں اصلاحات متعارف کرانے پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہو ں۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں خالد محمود،ایم این ایز ثناء اللہ مستی خیل،شوکت بھٹی،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی ریسکیو1122اورمتعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں