پیپلز پارٹی کا 27 فروری کا لانگ مارچ،حتمی حکمت عملی کیا ہو گی؟ فیصلے کر لیے گئے

لاڑکانہ(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 27 فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے منگل کو بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں اہم اجلاس منعقد ہوا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بھٹو ہاؤس، نوڈیرو میں ہونے والے ہائبرڈ اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور موجودتھی،اجلاس میں لانگ مارچ کی گزرگاہ اور پڑاؤ کے مختلف مقامات سے متعلق حتمی لائحہ عمل تیار کرلیا گیا،اجلاس میں لانگ مارچ کی گزرگاہ میں آنے والے پڑاؤ کے مختلف مقامات پر جلسوں کی تجاویز پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تنظیمی عہدیداران کی جانب سے کراچی سے اسلام آباد تک جگہ جگہ عوامی استقبال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا،جلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کے دوران جگہ جگہ عوام سے براہ راست خطابات اور ملاقاتوں کے معاملے پر بھی گفتگوکی گئی،اجلاس میں لانگ مارچ کی گزرگاہ میں آنے والے مختلف انتخابی حلقوں کے منتخب اراکین، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلوچستان، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے عوامی شرکت کے حوالے سے بھی خصوصی بریفنگ دی گئی،اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، سید قائم علی شاہ اور خورشید شاہ،شازیہ مری، سید مراد علی شاہ، چنگیز جمالی، امجد ایڈووکیٹ، نجم الدین خان، چوہدری یاسین، مخدوم احمد محمود اور وقار مہدی،جمیل سومرو، ناصر شاہ، سعید غنی، اعجاز جاکھرانی، عاجز دھامرا، مکیش چاولہ اور خورشید جونیجو شریک تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close