پیپلزپارٹی نے فنکشنل لیگ کی وکٹ اڑادی،فنکشنل لیگ کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی پی میں شامل

سکھر(آئی این پی)سکھر میں پیپلزپارٹی نے فنکشنل لیگ کی وکٹ اڑا دی،فنکشنل لیگ کے صوبائی رہنما سردار سید زاہد شاہ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل،خورشیدشاہ و ناصر شاہ کی جانب سے شمولیت کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع میں مسلم لیگ فنکشنل کو متحرک رکھنے والے مسلم۔لیگ فنکشنل کے صوبائی رہنما سردار سید زاہد حسین شاہ نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ،صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ،جام اکرام اور پیپلزپارٹی سکھر ڈویڑن کے صدر انور خان مہر کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مسلم لیگ فنکشنل سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے

اس موقع پر ان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خورشید شاہ اور ناصر شاہ سے دیرینہ تعلقات ہیں اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد ہے اس لیے میں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہے فنکشنل لیگ میں رہتے ہوئے بھی علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے اور پیپلزپارٹی میں رہتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور پیپلزپارٹی سکھر ڈویڑن کے صدر انور خان مہر نے خطاب کرتے ہوئے سردار سید زاہد حسین شاہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ بلاول بھٹو کی بصیرت کو دیکھتے ہوئے لوگ جوق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہورہیہیں زاہد شاہ کی شمولیت سے علاقے میں پیپلزپارٹی مزید۔مضبوط ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close