حکومت نےاقلیتی برادری کی سہولت اور شکایات کے بر وقت ازالے کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا

پشاور(آ ئی این پی)محکمہ اوقاف،حج،مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختو نخوا نے اقلیتی برادری کی سہو لت اور ان کی شکا یات کے بر وقت ازالے کیلئے چیف سیکر یٹری خیبر پختو نخوا کی خصوصی ہدا یا ت پر ایک ہیلپ ڈیسک تشکیل دیا ہے جس کے قوائد و ضوا بط مندرجہ ذیل ہیں اقلیتی برادری کو کسی بھی محکمے یا ادا رے یا اہلکار سے کو ئی شکا یت ہو یا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کی شکا یت کا اندراج کر نا اور متعلقہ محکمہ کے سا تھ مل کر اس کا بر وقت ازالہ کر نا۔حکو مت کی طر ف سے جا ری کردہ اقلیتی برداری کے لئے تما م سکمیوں کے با رے میں درخواست گزار کو آگاہ رکھنا او ر اس سے متعلق معلو ما ت کی فرا ہمی کر نا شامل ہیں

اس کے علاوہ درخوا ست گزار کی ذاتی معلو ما ت کو خفیہ رکھنا اور فیڈ بیک ریکا رڈ کر نا۔شہر یو ں کی سہو لت کو مد نظر رکھتے ہو ئے معلو ما ت کی فرا ہمی دفتری اوقات کے دورا ن ٹیلی فون نمبر091-9223505پر حا صل کی جا سکتی ہے جب کہ شکا یا ت کا اندرا ج بذریعہ فیکس نمبر091-9213451 اور میل auqaf @ kp.gov.pkاور درجہ زیل پتہ پر بھی بھجوا سکتے ہیں۔حکو مت خیبر پختو نخوا محکمہ اوقا ف،حج،مذہبی و اقلیتی امور SDUبلڈنگ 13 Aخیبر روڈ پشا ور۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close