پشاور(آ ئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین خدائی خدمتگار تنظیم میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے حکمرانوں کو مزید بے نقاب کردیا ہے۔چور راستوں سے اقتدار پر مسلط حکمران راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔کرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعویداروں نے چوریوں کے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔حالیہ رپورٹ ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کی تاریخ کے سب سے کرپٹ حکمران ہیں۔
باچا خان مرکز پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی 16 درجے اوپر جانا واضح کرتا ہے کہ حکمران نااہل اور نالائق ہیں۔ملک بھر میں اقتصادی، مالی اور انتظامی بحران عروج پر ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے حیران و پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے اور کنٹینر پر چڑھ کر سیاسی مخالفین پر کیچڑ اچھالنے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ عمران خان کی شکل میں پورے پاکستان پر ایک عذاب مسلط ہے۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی دی گئیں۔ پارلیمان کی جو بے حرمتی موجودہ دور حکومت میں ہوئی ہے اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی نااہلی تسلیم کرلے اور عوام سے معافی مانگ کر انکی جان چھوڑ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خطے کے موجودہ مسائل کا حل فلسفہ باچا خان اور ولی خان کی سیاست میں پوشیدہ ہے۔ باچا خان کی سوچ اور نظریہ ایک عالمگیر حیثیت رکھتا ہیاور اسکی پوری دنیا معترف ہے۔
باچا خان نے پختونوں کی اصلاح اور مشکلات کے حل کیلئے شعوری کوششیں کی۔باچا خان نے سو سال قبل پختونوں کے اقتصادی مشکلات کیحل کیلئے جو کوششیں کی وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے۔باچا خان اور انکے ساتھیوں نے پختونوں کے بچوں اس زمانے میں روشناس کرانیکا عزم کیا جب یہ ایک جرم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ولی خان نے باچا خان کی خدائی خدمتگار تحریک کو سیاسی جامہ پہنایا اور پاکستان کی سیاست میں ایک ایسا کردارادا کیا جس کی پوری دنیا شاہد ہے۔پاکستان کو اگر ترقی کی راہ پر گامزن کرانا ہے تو ولی خان کی سیاست کو مشعل راہ بنانا ہوگا اور یہی پاکستان کی سالمیت کا واحد راستہ ہے۔باچا خان مرکز پشاور میں خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے زیراہتمام خدائی خدمتگاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ خدائی خدمتگار پختون قوم کے محسن ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر پختونوں کی خوشحالی کیلئے جو مصیبتیں برداشت کی ہیں اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ پختون قوم رہتی دنیا تھا باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کی مقروض رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 جنوری کو باچا خان اور ولی خان کی برسیوں کی مناسبت سے جلسہ عام میں پارٹی کارکنان اور ذمہ داران کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اور اپنے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔تقریب میں خدائی خدمتگاروں کے ورثا کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ورثا میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خدائی خدمتگار تنظیم کے سالاراعظم ڈاکٹر شمس الحق، صوبائی ڈپٹی سالار اعلی ڈاکٹر نویداللہ خان، ڈاکٹر سہیل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں