راولپنڈی میں مزید پانچ سکولوں اور ایک گرلز کالج کو 10روز کیلئے سر بمہر کر دیا گیا

راولپنڈی (آئی این پی)سٹوڈنٹس اور سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں مزید پانچ سکولوں اور ایک گرلز کالج کو 2 فروری تک دس روز کیلئے سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ پیرک و ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کی پانچویں لہر کے دوران راولپنڈی میں ابھی تک 15 تعلیمی اداروں کو سربمہر کیا جا چکا ہے اور اب تک تمام تعلیمی اداروں میں 80 سٹوڈنٹس، اساتذہ اور دیگر سٹاف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی ڈیٹا کے مطابق یہ واضح ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلنے کا سبب نہیں ہیں بلکہ جب محکمہ صحت کی ٹیموں نے مثبت آنے والے کیسوں کے رابطہ میں آنے والے افراد کا جائزہ لیا یا تو بات سامنے آئی ہیکہ کی کمیونٹی سے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم سیمپلنگ کے دوران مثبت کیسوں کی شرح 4 فیصد ہے جبکہ عمومی طور پر راولپنڈی میں مثبت آنے والے کیسوں کی شرح 20 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔ڈاکٹر وقار احمد نے کہا بروز سوموار سربمہر کئے جانیوالے تعلیمی اداروں میں گورنمنٹ پاک اسلامیہ گرلز ہائی سکول نمبر 3، جہانگیر آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اے آر ایل مورگاہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول منگٹیال نمبر 2، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول نمبر 2 مری روڈ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سیہال شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے میں دو یا دو سے زیادہ سٹوڈنٹس، اساتذہ یا اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سربمہر کر دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close