کورونا کے شکار22مسافر پاکستان کے کس ائر پورٹ سے شارجہ کے لیے پرواز نہ کر سکے؟

فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے کوویڈ19کا شکار22افراد اڑان نہ بھر سکیکوویڈ19سے متا ثرہ مسافروں نے مختلف پروازوں کے ذریعہ شا رجہ جا نا تھا۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ روز فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر مختلف بیرون ممالک جانے والے مسا فرون کے ریپڈ ٹیسٹ کیے گئے 22مسافروں میں کوویڈ19کی تصدیق ہوئی

فیصل آباد سے دبئی جا نے والے 9مسا فروں اور شاجہ جانے والے13مسا فروں میں کوویڈ 19کی تصدیق ہو ئی۔ فیصل آباد سے اڑان نہ بھرنے والے مسا فروں کو گھروں میں قر نطینہ کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close