پنجاب دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا منصوبہ

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگائے جائیں گے،آف گرڈ سلوشن کے ذریعے دوردراز دیہات تک بجلی پہنچائیں گے، انرجی کے سستے ذرائع اپناناضروری ہے، پنجاب کے 5 واساز کے لئے سولر پاورپلانٹ لگایا جائے گا، بل کی مد میں اڑھائی ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔

پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں آف گرڈ سلوشن منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دوردراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی کیلئے ونڈ اینڈ سولر ہائی برڈ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انرجی کے حصول کیلئے شمسی توانائی،ونڈ پاوراوربائیو گیس انرجی کے سستے ذرائع اپناناضروری ہے۔آف گرڈ سلوشن کے ذریعے دوردراز دیہات تک بجلی پہنچائیں گے۔پنجاب کے دوردراز علاقوں کی مساجد میں سولر پینل سے بجلی فراہم کی جائے گی۔7اضلاع کے528دیہات میں بجلی پہنچانے کیلئے سولر پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔سولر پاور پلانٹس سے 30ہزار سے زائد گھروں کوسستی بجلی فراہم کی جائے گی۔انہوں ن ے کہا کہ پنجاب کے 5 واساز کے لئے سولر پاورپلانٹ لگایا جائے گا جس سے واسا ز کو بجلی کے بل کی مد میں اڑھائی ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔

لاہورکی گوالا کالونی میں بائیو گیس پلانٹ لگایا جائے گا۔12اضلاع کے17لائیوسٹاک فارم پر بائیو گیس پلانٹس لگانے سے بجلی اورگیس حاصل کی جاسکے گی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ/سیکرٹری انرجی،قائداعظم سولر پاورپلانٹ کی سی ای او،منیجنگ ڈائریکٹرپی پی ڈی بی،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں