وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو ایک ہارے ہوئے شخص کا خطاب قرار دیدیا گیا

شیخوپورہ(آئی این پی)چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا خطاب ایک ہارے ہوئے شخص کا خطاب تھا جواپنی نااہلی و نالائقی کو چھپانے کے لئے گیدڑ بھبھکیاں دے رہا ہے کہ اگر اقتدار سے نکالا گیا تو موصوف خطرناک ثابت ہوگا سلیکٹیڈ وزیراعظم کی دھمکیوں سے کچھ نہیں ہو گا ملک کا بیڑا غرق کرنے والے ملک وقوم کی جان چھوڑیں مکار،فریب،جھوٹ کی سیاست اب نہیں چلے گی نیا پاکستان بنانے کے دعویدار نے قائد کے پاکستان کا جوحال کیا ہے قوم عمران نیازی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی بدترین اور کرپٹ حکومت ثابت ہو ئی ساڑھے تین سالوں میں ملک و قوم کے ساتھ جوکھلواڑ ان حکمرانوں نے کیا اس سے تو عمران نیازی کو لانے والے بھی پچھتاوے کی آگ میں جل رہے ہیں سلیکیٹڈ وزیر اعظم کا جانا اب ٹھہر چکا ہے ان کی گیدڑ بھبھکیاں کام نہیں آئینگی حکمرانوں کا مکافات عمل شروع ہو چکا ہے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل ہی نااہل و نالائق حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائینگے

انہوں کارکنوں پر ذور دیتے ہوئیکہا کہ عوامی رابطہ مہم تیز کریں اور قائد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں انشااللہ مسلم لیگ (ن)عام انتخابات میں ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی اور ہم اقتدار میں آکر ترقی کے سفر کو وہاں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے موجودہ حکمرانوں نے ختم کیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close