کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، 164 کلو سے زائد منشیات برآمد ،خاتون سمیت گروہ کے 2 کارندے گرفتار

شیخوپورہ(آئی این پی)اے این ایف انٹیلیجنس کی اے این ایف لاہور کے ہمراہ شیخوپورہ کے علاقہ کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کے دوران مشکوک کار سے 164 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی جبکہ پکڑی جانیوالی منشیات میں 144 کلوگرام چرس اور 20.400 کلوگرام افیون شامل ہے۔تلاشی لینے پر ٹیوٹا کرولا کار سے 120 پیکٹ چرس اور 17 پیکٹ افیون برآمد ہوئی۔دورانِ کارروائی ایک خاتون سمیت بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کئے گے۔

پکڑی گئی منشیات کے ملزمان میں لاہور کے رہائشی قیصر گلزار اور مقدس الیاس عرف بلو شامل ہیں۔ جوکہ عرصہ دراز سے علاقہ غیر سے منشیات لا کر پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے انھوں نے مذید انکشاف کیا ہے کہ ہمارے گروہ کے متعدد ارکان منشیات پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمگل کرتے ہیں۔تاہم ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close