لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری، ریسکیو آپریشن میں کتنی لاشیں نکال لی گئیں؟

کراچی(آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے آج ریسکیو سینٹر کیٹی بندر کا دورہ کیا۔ اس پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صادق علی میمن کو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے جاری ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفننگ دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ لاپتہ ماہی گیروں میں سے دو نعش برآمد کر لی گئیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے جاری ریسکیو آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے تمام ممکنہ وسائل استعمال کریں اور انہیں متاثرہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومت سندھ ماہی گیروں کے ساتھ ہے اور ان کی تلاش کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close