کراچی، پی ٹی آئی رہنماؤں کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان،بے تحاشہ مہنگائی عوام کو حکمران جماعت سے بیگانہ کر رہی ہے، ق لیگی رہنما

کراچی(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پیش رہی ہے،دو وقت کی روٹی بھی دستیاب نہیں ہورہی اور دیگر درپیش بنیادی مسائل پر وفاقی و سندھ حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف سندھ کے نائب صدر سردار الہٰی بخش انیل بھٹی،محمد زبیر عالم صدیقی اور کراچی سے دیگر کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے موقع پر کیا،

انکی کی شمولیت خوش آئند ہے طارق حسن نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے اشیائے خوردنوش مہنگی ہونے سے غریبوں کا گزر بسر مشکل ہوگیا ادوایات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ مریض علاج سے بھی محروم ہے سرکاری اسپتالوں میں علاج و معالجہ پر عدم توجہ اور ادوایات ناپید ہیں غریب مریض کا جان بچانا بھی مشکل ہوگیا ملک کے استحکام و مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اس موقع سردار الہی بخشں انیل بھٹی نے کہا کہ سندھ و کراچی کو ہر سطح پر لاوارث سمجھ لیا گیا تحریک انصاف بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکی اس لئے پاکستان بنانے والی جماعت میں شامل ہوگیا قائد چوہدری شجاعت حسین. چوہدری پرویز الہی اور طارق حسن کی قیادت میں عوام کی خدمت کرینگے

اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی نے کہا مسلم لیگ (ق) میں سندھ بھر شمولیت ق لیگ پر اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ سندھ دشمن فیصلے ناقابل برداشت ہیں ہاکستان مسلم لیگ ملک بنانے والی جماعت ہے اور اب مسلم لیگ (ق) پورے سندھ کی تعمیر ترقی و کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر اور عوامی حقوق کیلئے میدان عمل میں آگئی ہے عوام کے دکھوں کا مداواہ عوام کے ساتھ ملکر کرینگے اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان. صوبائی سیکرٹری انفارمیشن محمد صاق شیخ. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں