اسلحہ ڈیلر کی دکان کے تالے توڑ نے والا چور گرفتار، کیا برآمد ہوا؟

صوابی(آئی این پی)تھانہ لاہور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اسلحہ ڈیلر کی دکان کے تالے توڑ کر نقب زنی کرنے والا چور گرفتارکرلیا۔ملزم نے رات کی تاریکی میں اسلحہ ڈیلر کی دکان کے تالے توڑ کر مختلف قسم کا اسلحہ ایمونیشن چوری کیا، جس کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا اور سرقہ شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ہفتے کو ڈی پی او آفس سے جاری بیان کے مطابق ملزم سے چوری شدہ اسلحہ 01 عدد ریپیٹر 12 بور،02 عدد ائیر گن اور 04 عدد پستول 30 بور مع 200 عدد کارتوس برآمدکرلیا۔

صوابی پولیس زیر نگرانی ڈی پی اوصوابی محمدشعیب خان، جرائم کی بیخ کنی کے لئے سرگرم عمل ہے اور چوروں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں.مدعی مقدمہ اسلحہ ڈیلر کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم چوروں نے بوقت شب اس کی دکان کے تالے توڑ کر مختلف قسم کا اسلحہ ایمونیشن چوری کیا، جو کہ چوری شدہ اسلحہ کی کسی ناخوشگوار واقعہ میں استعمال کے خطرے کے تحت ایس ڈی پی او لاہور افتخار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور جواد خان نے مدعی مقدمہ کے رپورٹ پر فوری تفتیش شروع کی.

دوران تفتیش ایس ایچ او لاہور معہ ٹیم نے چوری کرنے والے ملزم اسد اللہ ولد ظہیر سکنہ لاہور ڈوبا کو ٹریس کرکے حسب ضابطہ گرفتار کیا جس سے چوری شدہ اسلحہ برآمد کرکے اس کے خلاف تھانہ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے دوران تفتیش ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام اگل کر جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close