یوریاکھاد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 12 ٹرکوں سے سینکڑوں پارسلز یوریاکھاد برآمد

کراچی(آئی این پی)کسٹمز حکام کی اسمگلروں کے خلاف کارروائی، 12 ٹرکوں سے بڑی تعداد میں یوریا کھاد کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا گیا. تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز چیک پوسٹ درخشاں پر کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران 12 عدد ٹرکوں میں سے سینکڑوں پارسلز یوریاکھاد برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا. مذکورہ یوریاکھاد جو کہ خفیہ طور پر نائٹرو فاس کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھی جسکو کوئٹہ کسٹمز نے ناکام بناتے ہوئے یوریا کھاد 20 ہزار کلوگرام جسکی مالیت تقریباً دس کروڑ روپے بنتی ہے ضبط کرلی گئی

ترجمان کوئٹہ کسٹمز ڈاکٹر عطا محمد بڑیچ کے مطابق کلیرنس کے بعد 8 گاڑیوں کو کلییر کرکے جانے دیا گیا۔ جبکہ 4 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔تمام کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنا پرکی گئی کارروائی میں اسسٹنٹ کلیکٹر بازگل، انسپکٹرز اسلم سولنگی، کلاس فورتھ اسٹاف میں حاجی نعمت اور سپاہی عتیق شامل تھے. واضح رہے وفاقی سطح پر وزیراعظم کی سخت ہدایات کی روشنی ممبر کسٹمز آپریشن سید محمد طارق ہدا اور چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق کی ہدایات پر کلیکٹر پریوینٹو ڈاکٹر فرید خان اور ایڈیشنل کلیکٹر معین افضل کی ترتیب کی گئی ٹیم نے کارروائی میں حصہ لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close