گاڑی اور موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،20مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ، نمبروں کی تفصیل جاری کر دی گئی

کراچی(آئی این پی)اے وی ایل سی، سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیاں اور موٹر سائیکل چور کے 19 کارندوں کو گرفتار کرکے 20 موٹر سائیکل، 03 موٹر سائیکلوں کے پارٹس، ایک گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے مختلف گروہوں کے 19 اسٹریٹ کرمنلز شبیر ولد سلیم،انس احمد ولد انیس احمد، ارشد ولد انور، محسن ولد یوسف، فہیم ولد امام دین، دانش ولد تصور، فرحان ولد بشیر احمد، مظہر ولد قادر بخش، سلمان ولد شاہ محمد، مظہر حسین ولد غلام حسین، فیضان ولد سراج، عبدالصمد ولد عبد العزیز،وقاص ولد عبدالرشید، اقبال ولد ابراھیم، لال بخش پنہور ولد رسول بخش، نادر شاہ ولد ملازم شاہ، جان علی ولد سلیم رضا،کامران عرف باس ولد صورت صدیقی، اسلم عرف شری ولد احمد کو گرفتار کر لیا گیا. ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق ملزمان لال بخش اور نادر شاہ مورخہ 18 جنوری کو سکھن میں پولیس مقابلہ کے دوران فرار ہوگئے تھے جن کو گرفتار کرلیاگیا.

ملزم انس نئی موٹر سائیکلیں چوری کرکے انکے پارٹس پرانی موٹر سائیکلوں میں لگا کر فروخت کردیتا ہے۔ملزم شبیر سرقہ شدہ موٹر سائیکل استعمال میں رکھتا ہے موٹر سائیکل لفٹر ملزمان موٹر سائیکلوں کو نشہ کے عوض چیکو باغ، ساکران بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے گاڑی نمبر AKF-990 ھنڈائی سینٹرو تھانہ گلبرگ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 700/2022 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KLP-8435 یونیک 70 تھانہ پاکستان بازار سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 27/2022 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KNX-9588 یونیک 70 تھانہ مومن آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 25/2022 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KNI-3341 یونیک 70 تھانہ مومن آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 26/2022 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر KMP-7871 سپرپاور 70 تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1416/2021 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KMS-4815 یونیک 70 تھانہ بلال کالونی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 542/2021 ہے۔موٹر سائیکل نمبرKIJ-6017 یونیک 70 تھانہ تیموریہ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 38/2022 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KKD-6710 سپراسٹار 70 تھانہ ناظم آباد سے سرقہ ہے

جس کا مقدمہ الزام نمبر 792/2021 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KFC-8142 سپرپاور 70 تھانہ سپرمارکیٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 366/2021 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KLD-2818 سپرپاور 70 تھانہ سپرمارکیٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 580/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر KHQ-8836 سپرپاور 70 تھانہ لیاقت آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 454/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر KAM-1254 سپرپاور 70 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 49/2022 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KMN-4142 یونین اسٹار 70 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 24/2022 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KIS-1855 روڈ پرنس 70 تھانہ برگیڈ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 446/2021 ہے۔موٹر سائیکل نمبر KKT-0489 روڈ پرنس70 تھانہ ناظم آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 22/2022 ہے موٹر سائیکل نمبر LQ-714 ھیرو 70 تھانہ ناظم آباد سے سرقہ ہے۔

موٹر سائیکل نمبر KFE-8758 یونیک 70 تھانہ تیموریہ سے سرقہ ہے۔موٹر سائیکل نمبر KEH-8545 یونیک 70 تھانہ فیروزآباد سے سرقہ ہے۔موٹر سائیکل ان رجسٹرڈ یونیک 70 تھانہ بن قاسم سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 27/2022 ہے موٹر سائیکل نمبر LHT-8442 یونیک 70 تھانہ اورنگی ٹاؤن سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 27/2022 ہے۔موٹرسائیکل نمبرKFT-4317 یونیک 70 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 50/2022 ہے۔برآمدہ پستول کا مقدمہ الزام نمبر 19/2022 بجرم دفعہ 23(i) A تھانہ برگیڈ میں درج ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں