ڈیڑھ کروڑ سے زائد امریکی ڈالر کی منشیات پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضبط کرلی

کراچی(آئی این پی)پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، 16.10 ملین امریکی ڈالر کی منشیات برآمد کر لی گئی. تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کراچی کے علاقے سعیدہ آباد سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔

موبائل گشت کے دوران ایک مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا گیا دوران موبائل گشت نے سوزوکی بولان کو روک کر تلاشی کے دوران 59 کلوگرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کرلیاگیا۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔جسکو پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکام بنادیا. پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 16.10ملین امریکی ڈالر اور پاکستانی 17.99 ملین روپے ہے۔ برآمد شدہ منشیات اور اسمگلر کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close